Friday, 17 December 2021

طبیبوں سے نظر کی چوٹ پہچانی نہیں جاتی

 طبیبوں سے نظر کی چوٹ پہچانی نہیں جاتی

پریشاں ہیں کہ کیوں میری پریشانی نہیں جاتی

کسی صورت مِری آشفتہ سامانی نہیں جاتی

بیاباں بس گئے اور گھر کی ویرانی نہیں جاتی

فنا کے گھاٹ تک غم کی ستم رانی نہیں جاتی

بہی جاتی ہیں آنکھیں اشک افشانی نہیں جاتی

تمہارا حکم ہے وہ حکم جو ٹالا نہیں جاتا

ہماری بات ہے وہ بات جو مانی نہیں جاتی

خدا شاہد ہے میں اپنی تباہی کا ہوں خود باعث

اب اس کو کیا کروں اس کی پریشانی نہیں جاتی

حیات غم زدہ کے دل کی ویرانی کو مت پوچھو

ہوا ہے ایسا ویراں جس کی ویرانی نہیں جاتی


حیات رضوی امروہوی

No comments:

Post a Comment