Sunday, 19 December 2021

شریک درد دنیا میں بڑی مشکل سے ملتا ہے

 شریک درد دنیا میں بڑی مشکل سے مِلتا ہے

دعائیں جو دوا سے دل کا مارا دل سے ملتا ہے

فریبِ آسماں غربت کی راتیں دیکھتے جاؤ

کہ ہر تارہ چراغ سرحدِ منزل سے ملتا ہے

نہ جانے روح کس ناکام کی موجوں میں بیکل سے

سفینہ ڈگمگا جاتا ہے، جب ساحل سے ملتا ہے

تمہیں تو قدر کرنی چاہیۓ تھی اپنے عاشق کی

گراتے ہو نظر سے تم اسے جو دل سے ملتا ہے

حیات ان کا زمانہ ہے، وہ جو چاہیں ستم ڈھائیں

مگر عاشق بھی مجھ جیسا بڑی مشکل سے ملتا ہے


حیات رضوی امروہوی

No comments:

Post a Comment