Tuesday, 7 December 2021

بہار آئی گلوں کو ہنسی نہیں آئی

 بہار آئی گلوں کو ہنسی نہیں آئی

کہیں سے بو تِری گفتار کی نہیں آئی

کچھ اور وجہ ہے کم ہو گئی ہے لذت جام

ہماری پیاس میں کوئی کمی نہیں آئی

یہ کائنات سب آغوشِ نیم شب میں ہے

زمانہ ہو گیا آواز ہی نہیں آئی

دل اک درخت زمیں بوس باد و باراں سے

رتیں گزر گئیں کونپل نئی نہیں آئی

نہ جانے کیسی گھڑی سے گزر رہے تھے ہم

کہ جاگتے نہ رہے نیند بھی نہیں آئی


کالی داس گپتا رضا

No comments:

Post a Comment