ہم نے تھا اک شہر بسایا یونس جی
لیکن ہم کو راس نہ آیا یونس جی
میں نے اس کو باندھ لیا تھا آنکھوں سے
پھر وہ مجھ سے بھاگ نہ پایا یونس جی
آنکھوں سے آنکھیں ٹکرائیں، ٹکرائیں
ساغر سے ساغر ٹکرایا یونس جی
جلتی آگ کے شعلے یک دم بیٹھ گئے
جب میں نے اک شعر سنایا یونس جی
اس کوچے کے لوگ بڑے ہی ظالم ہیں
میں نے آپ کو تھا سمجھایا یونس جی
مجھ پر میرے نبیؐ کی رحمت رقصاں ہے
مجھ پر ہے مِرے ربّ کا سایا یونس جی
یونس امین
No comments:
Post a Comment