اسے
خوشبو، بہاروں اور کتابوں سے محبت ہے
اگر پودے کی شاخوں پر
نئی کونپل کوئی پُھوٹے
نیا غُنچہ لگے کھلنے، اسے معلوم ہوتا ہے
اسے معلوم ہوتا ہے کہاں کب پھول کھلنا ہے
کہاں کب کس مصنف کی نئی تخلیق آنی ہے
تکونی زندگی میں اس کو چوتھے
بے ضرر نقطے کی حاجت ہی نہیں کوئی
سو بہتر ہے چلا جاؤں
سو بہتر ہے چلا جاؤں
مِرے ہونے نہ ہونے سے
اُسے کیا فرق پڑتا ہے
راشد ملک
No comments:
Post a Comment