عارفانہ کلام نعتیہ کلام
جو بھی کرتا ہے حفاظت دنیا میں کردار کی
وہ ہی پائے گا شفاعت حشر میں سرکارﷺ کی
آج رحمت جوش میں ہے میرے ربِ غفارﷻ کی
اس سے مانگو سب دعائیں ہے گھڑی افطار کی
حسنِ یوسفؑ دیکھ کر تو کٹ گئی تھیں انگلیاں
سر ہمارے کٹ رہے ہیں چاہ میں سرکارﷺ کی
ہم ہزاروں جان سے قرباں ہیں انﷺ کی ذات پر
لوگ قیمت پوچھتے ہیں ہم سے انﷺ کے پیار کی
ہم جہاں میں جی رہے ہیں بس انہیں کے واسطے
اپنی ہستی سے زیادہ ہے طلب دیدارﷺ کی
ان کے رستے میں ہی نکلے جان میری اے خدا
یوں اگر ہو، پھر نہیں ہے چاہ اس سنسار کی
دل میں میرے جل رہا ہے انﷺ کی یادوں کا دیا
بس خدایاﷻ! چاہتا ہوں حاضری دربارﷺ کی
ان کے رستے پر چلوں میں دل سے اٹھتی ہے دعا
اے خدایاﷻ! سُن دعائیں تُو ہی اس لاچار کی
ان سے ارشد اس جہاں میں ہر طرف ہے روشنی
ہیں چمن کی آبرو وہﷺ، جان ہیں گلزار کی
انﷺ سے ناصر یہ جہاں سارا معطر ہو گیا
ہیں چمن کی آبرو وہﷺ، جان ہیں گلزار کی
ناصر سلیم
No comments:
Post a Comment