Wednesday, 16 February 2022

عرفان والی مے کے بلا نوش ہو گئے

 عرفان والی مے کے بلا نوش ہو گئے

باطل کے سامنے وہی پُر جوش ہو گئے

تیر و تفنگ و تیغ کی باتیں زبان پر

وقت آ پڑا تو زینتِ آغوش ہو گئے

جغرافیہ بچا نہ سکے جو بھی دہر میں

تاریخ کہہ رہی ہے؛ فراموش ہو گئے

وہ بندگانِ حق کہ مصمم تھا جن کا عزم

بڑھتے گئے ثریا کے ہم دوش ہو گئے

ہم جب حجاز والے تھے تو لے تھی منفرد

اہلِ عجم سے مل کے سیہ پوش ہو گئے


دانش اثری

No comments:

Post a Comment