عارفانہ کلام نعتیہ کلام
تعریف لکھوں کیسے، میں آپﷺ کی مدحت میں
بس زیست مِری گزرے، ہر وقت اطاعت میں
مجھ خاک کی نسبت ہے سرکارِ دو عالمؐ سے
نازاں ہوں میں قسمت پر، ہوں آپ کی قربت میں
لگتا ہے عمل سارے ڈوبے ہیں ریائی میں
دل میرا نہیں لگتا بالکل بھی عبادت میں
کلمہ تو پڑھا ہم نے، رب سے یہ دعا ہے بس
توحید کے دعوے بھی سچے ہوں حقیقت میں
سورج کی تپش ہم کو جس لمحہ ستائے گی
آئیں گے اسی لمحہ ہم سایۂ رحمت میں
سنت کو میں اپناؤں، سنت پہ چلوں کاشف
سرشار رہوں انﷺ کی دن رات محبت میں
کاشف لاشاری
No comments:
Post a Comment