عارفانہ کلام نعتیہ کلام
پائیں مِری بصیرتیں تنویر یا نبیﷺ
ہے آپِؐ کی گلی مِری جاگیر یا نبیﷺ
ہر وقت آپﷺ کا ہو تصور مِرا امام
روشن ہو میرے خواب کی تعبیر یا نبیﷺ
مرہم ہر ایک زخم کا خاکِ درِ رسولﷺ
ایسی ہے کب دواؤں میں تاثیر یا نبیﷺ
روشن کیا ہے شمعِ رسالت سے کل جہاں
جاگی شبِ حیات کی تقدیر یا نبیﷺ
اوصافِ پاک آپؐ کے تعریف آپﷺ کی
کر پائے گا قلم کہاں تحریر یا نبیﷺ
زیبا ہے آپؐ کو لقبِ صادق و امینﷺ
کرتی ہے خلق آپؐ کی توقیر یا نبیﷺ
میں ہوں رجب حضورؐ کی ادنیٰ سی اک غلام
میرے دل و نظر میں ہے تحریر یا نبیﷺ
رجب چوہدری
No comments:
Post a Comment