Thursday, 10 February 2022

اے اجنبی اپنی امانت لے جا

اپنی امانت لے جا


 اے اجنبی

تُو کچھ یوں اُترا ہے

میرے دل کی گہرائیوں میں

جیسے سیپ میں

بارش کا قطرہ ٹھہر جائے

اور پھر موتی بن کر جگمگائے

میں ڈر کے مارے

چُپ ہو گیا ہوں

کہیں دنیا چھین نہ لے

اب تُو خود ہی آ

اور اپنے پیار سے معطر

لفظوں کی زندگی سے

میری خاموشیوں کا دم توڑ

سچائی اور حقیقت دے جا

اور اپنی امانت لے جا


احسان سہگل

No comments:

Post a Comment