Wednesday, 9 February 2022

تلاش راہ میں راہی کہاں کہاں نہ گیا

 تلاشِ راہ میں راہی کہاں کہاں نہ گیا

طلب جہاں کی اسے تھی کبھی وہاں نہ گیا

یہاں سے آگے کہیں پھر یہ کارواں نہ گیا

کہ میرے گھر سے تو باہر کبھی دھواں نہ گیا

الجھتی رہ گئیں موجوں سے کشتیاں اپنی

ہوا تھی تیز، مگر زورِ بادباں نہ گیا

اسے اندھیروں کی پہچان کیا ہوئی لوگو

چراغ جس کا ہواؤں کے درمیاں نہ گیا

ہر ایک خطۂ مقتل میں تھے کھلے غنچے

مِرے لہو کا کوئی قطرہ رائیگاں نہ گیا


اسد رضوی

No comments:

Post a Comment