Friday, 18 February 2022

درود پڑھ کے جو کہتا ہوں شب بخیر آقا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


درود پڑھ کے جو کہتا ہوں شب بخیر آقاﷺ

خدا کرے نہ کبھی اس عمل سے سیر آقاﷺ

یہ کیا کہ آپﷺ کا پیغام تو محبت ہے

یہ کیا کہ پال لیا اُمتی نے بیر آقا ﷺ 

ہم ایک دوسرے کو قتل کرنے لگتے ہیں

کہ غصہ جب بھی دلاتے ہیں ہم کو غیر آقاﷺ

یہ لوگ جان ہتھیلی پہ دھر کے نکلے ہیں

ہو عاشقوں کے جواں حوصلوں کی خیر آقاﷺ

مدینہ دیکھتے بھرتی نہیں ہے آنکھ مِری

کہ کیسے سیر کرے گی عدن کی سیر آقاﷺ

نہیں ہے آپﷺ کی حُرمت سے کوئی بھی آگے

بھلے ہو پھر وہ کلیسا، حرم کہ دَیر آقاﷺ


مسعود ساگر

No comments:

Post a Comment