Thursday, 17 February 2022

آسرا اب نہیں چاہیے ہے مجھے

 آسرا اب نہیں چاہئے ہے مجھے

یہ خدا اب نہیں چاہئے ہے مجھے

چاہئے ہے مجھے آپ کا ساتھ بس

مشورہ اب نہیں چاہئے ہے مجھے

جو ہواؤں کی سازش میں شامل رہا

وہ دِیا اب نہیں چاہئے ہے مجھے

منزلیں ڈھونڈ لیں گی مجھے آپ ہی

راستہ اب نہیں چاہئے ہے مجھے

مجھ کو ملنا ہے مٹی میں آ کے تِری

فاصلہ اب نہیں چاہئے ہے مجھے

اس کی آنکھوں میں ہر دم سنورتی رہوں

آئینہ اب نہیں چاہئے ہے مجھے


نکہت افتخار

No comments:

Post a Comment