عارفانہ کلام نعتیہ کلام
سرکارﷺ کے انوار کا ادراک بہت ہے
مٹنے کے لیے ورنہ مِری خاک بہت ہے
نسبت ہے مجھے آپؐ کی کملی سے جہاں میں
نسبت کے لیے آپﷺ کی پوشاک بہت ہے
ہے ذکر نبیﷺ چین بھی اور میرا سکوں بھی
ارواح کی آنکھوں کو یہ خوراک بہت ہے
سرکارﷺ مجھے کاش مدینہ ہی بُلا لیں
حسرت سے بصارت مِری نمناک بہت ہے
ہے خاک تِرے در کی مِری آنکھ کا سُرمہ
بے نور نہ ہونے کو تو یہ خاک بہت ہے
سنبل چودھری
No comments:
Post a Comment