اک طرف زور دعا زور دعا زور دعا
اک طرف میرا خدا، میرا خدا، میرا خدا
حجلۂ نعم سے ٹکرا کے پلٹ آتی ہے
یونہی بس میری صدا، میری صدا، میری صدا
شدتِ دستِ طلب بڑھتی گئی، ہوتی گئی
زندگی اور خفا، اور خفا، اور خفا
دُور تک کوئی نہیں میرے سوا کوئی مِرا
کوئی تو میرے سوا، میرے سوا، میرے سوا
وہ تِرا لُطف و کرم ہو کہ سزا میرے خدا
ہو مگر مجھ پہ عطا، مجھ پہ عطا، مجھ پہ عطا
ثمینہ چیمہ
No comments:
Post a Comment