Tuesday, 13 September 2022

بستی چھوڑ کے جانے والے اچھے لگتے ہیں

 بستی چھوڑ کے جانے والے اچھے لگتے ہیں

کچھ لوگوں کو کُنڈی تالے اچھے لگتے ہیں

عام روش سے ہٹ کر چلنے والے زندہ باد

اُلٹے ہاتھ سے لکھنے والے اچھے لگتے ہیں

کبھی کبھی خاموشی اپنا رنگ جماتی ہے

کبھی کبھی ہونٹوں پر تالے اچھے لگتے ہیں

جُھوٹی قسمیں، جُھوٹے وعدے، جُھوٹا استغراق

عشق میں یہ سب گڑ بڑ جھالے اچھے لگتے ہیں

سچے لوگ بُرے لگتے ہیں میرے لوگوں کو

لمبی لمبی پھینکنے والے اچھے لگتے ہیں

میرے پاؤں نہیں پڑتے اونچی دوکانوں میں

مجھ کو ریڑھی پٹری والے اچھے لگتے ہیں


شکیل جمالی

No comments:

Post a Comment