Wednesday 10 July 2024

حسین آپ کے افکار سے تعلق ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حُسینؑ آپ کے افکار سے تعلق ہے

سو ہر یزید کے انکار سے تعلق ہے

ہمارے گھر پہ جو لہرا رہا ہے حق کا علَم

ہمارا ایک علَم دار سے تعلق ہے

ہم اِس لیے تو شفا بانٹتے ہیں لوگوں میں

ہمارا عابدِ بیمار سے تعلق ہے

ہم اپنے سر میں نہ کیوں خاکِ کربلا ڈالیں

ہمارا شہرِ عزادار سے تعلق ہے

یزیدِ وقت لرزتا ہے اِس لیے ہم سے

ہمارا حیدرِ کرّارؑ سے تعلق ہے

ہماری قبر کے کتبے پہ یا حُسینؑ لکھو

کہ اُن کا حشر کے دربار سے تعلق ہے

علیؑ کا نعرہ لگا کر بہشت میں جاؤ

علیؑ کے نعروں کا اُس پار سے تعلق ہے

ہم اس لیے تو مناتے ہیں جشنِ غم واصف

ہمارے غم کا بھی غم خوار سے تعلق ہے


جبار واصف

No comments:

Post a Comment