Wednesday 3 July 2024

تری رہ تکنا عادت بن گئی ہے

 تری رہ تکنا عادت بن گئی ہے

محبت تو عبادت بن گئی ہے

تِری یادوں کا اک اک پُھول چُننا

یہی اس دل کی عادت بن گئی ہے

جو پوری ہو نہ پائے زندگی بھر

عجب اس دل کی چاہت بن گئی ہے

آنے کی آہٹ سی ہوئی ہے

عجب میری سماعت بن گئی ہے

مِری آنکھوں میں ہے تصویر جاناں

مُقدس یہ زیارت بن گئی ہے


شبانہ عشرت

No comments:

Post a Comment