Sunday, 4 May 2025

میری جانب جب توجہ آپ کی ہو جائے گی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میری جانب جب توجہ آپ کی ہو جائے گی

زندگی میری کمالِ بندگی ہو جائے گی

تجربے کی بات ہے چاہو تو کر کے دیکھ لو

ٹوٹ کر رونے سے پیہم حاضری ہو جائے گی

جامِ حُبِ شاہ سے جو تر ہوئے قلب و جگر

ختم پھر ہر ایک اپنی تشنگی ہو جائے گی

حجرۂ دل میں رکھو آقاؐ کی مدحت کا چراغ

روح کی گہرائیوں تک روشنی ہو جائے گی

میری مانو، طیبہ آؤ، سب جھمیلے چھوڑ کر

کیف آور زندگی کی ہر گھڑی ہو جائے گی

بیٹھ جا مثلِ کفِ پا سیدہ زہرہؑ کے در

مصطفیٰؐ کے در کی حاصل نوکری ہو جائے گی

فقر کی آتش میں حسنی اپنی ہستی راکھ کر

گُم تِری اس راکھ میں اسکندری ہو جائے گی


حسنی سید

سید محمد حسنین الثقلین

No comments:

Post a Comment