Wednesday, 6 April 2016

مسلسل یاد آتی ہے چمک چشم غزالاں کی

مسلسل یاد آتی ہے چمک چشمِ غزالاں کی
اکیلی ذات ہے اور رات ہے جنگل بیاباں کی
ذرا دیکھو ہوائے صبح کیسے کھینچ لائی ہے
اکیلی پنکھڑی میں دلکشی سارے گلستاں کی 
انہیں گلیوں میں کھلتے تھے ملاقاتوں کے دروازے
انہیں گلیوں میں چلتی ہیں ہوائیں شامِ ہجراں کی
کوئی ذرے کو ذرہ ہی سمجھ کر چھوڑ دیتا ہے
کسی کو سوجھتی ہے اس سے تعمیر بیاباں کی
یہ وہ موسم ہے جس میں کوئی پتہ بھی نہیں ہلتا
دل تنہا اٹھاتا ہے صعوبت شامِ ہجراں کی
یہی کافی ہے دل سے مدتوں کا بوجھ تو اترا
چلو اس چشم گریاں نے کوئی مشکل تو آساں کی
ستارے درد کی آواز سے غافل نہیں رہتے
دمِ آہو سے روشن مشعلیں ریگِ بیاباں کی

احمد مشتاق

No comments:

Post a Comment