Wednesday, 21 December 2016

دیدہ اشکبار کیا کہنا

دیدۂ اشکبار کیا کہنا
واہ ابرِ بہار کیا کہنا
حال جنت کا سن چکے واعظ
اب اسے بار بار کیا کہنا
اڑ کے پہنچا کسی کے دامن تک
آج میرا غبار کیا کہنا
درد نے خوب دل کا ساتھ دیا
وہ رے غم گسار کیا کہنا
دل سے یادِ وطن صفؔی نہ گئی
اے غریب الدیار کیا کہنا

صفی لکھنوی

No comments:

Post a Comment