زخم پرانے پھول سبھی باسی ہو جائیں گے
درد کے سب قصے یاد ماضی ہو جائیں گے
سانسیں لیتی تصویروں کو چپ لگ جائے گی
سارے نقش کرشموں سے عاری ہو جائیں گے
آنکھوں سے مستی نہ لبوں سے امرت ٹپکے گا
کھلی چھتوں سے چاندنی راتیں کترا جائیں گی
کچھ ہم بھی تنہائی کے عادی ہو جائیں گے
کوچۂ جاں پر گہرے بادل چھائے رہیں گے زیؔب
اس کی کھڑکی کے پردے بھاری ہو جائیں گے
زیب غوری
No comments:
Post a Comment