سوچتا ہوں جو بات سچ ہے کیا
اب کے دن ہے کہ رات سچ ہے کیا
سنگ میرے وہ ہے بھی اور نہیں بھی
چل رہا ہے یہ ساتھ سچ ہے کیا
موت آئے گی مر بھی جائیں گے
لوگ کہتے اچھا برا کیوں ہیں
مجھ میں ہیں سب صفات سچ ہے کیا
نام میرا کلیم کہتے ہیں
کون اندر ہے ذات سچ ہے کیا
محمد کلیم
No comments:
Post a Comment