رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
احوال ایک سفر کا
اجنبی سبزہ زاروں میں
حدِ نظر تک، بنفشہ کے پھول
اجنبی تو نہیں تھے، نہ ہیں
وہ تو راہِ سفر کے اجالے بھی تھے
ہمسفر بھی لگے
داستانیں سناتے بھی تھے
اور سنتے بھی تھے
اب کے موسم تمہیں یاد کرتے رہے
اور میں چپ رہی
ادا جعفری
No comments:
Post a Comment