Monday, 14 December 2020

جب سارا منظر دیکھ چکے تو خوابوں میں کھو جانا کیا

کاوش بے سود


جب سارا منظر دیکھ چکے

تو خوابوں میں کھو جانا کیا

مِرے من کا پنچھی پاگل ہے

جو اب بھی رستہ دیکھتا ہے

مِرے دل کا بچہ ضدی بچہ

آس لگائے جیتا ہے

اس من کو میں سمجھاؤں کیا

جو رستہ تیرا رستہ نہیں

اب اس رستے پر جانا کیا

جو منزل، منزل تیری نہیں

اب اس کا کھوج لگانا کیا

لیکن میرے دل کا بچہ ضدی بچہ

جب صورت حال سمجھتا نہیں

اسے رہ رہ کر سمجھانا کیا


غزالہ تبسم خاکوانی

No comments:

Post a Comment