تجھ کو کیا بتلاؤں کون سے اچھے ہیں
تیرے قرب کے سارے لمحے اچھے ہیں
تجھ کو دیکھے بِن جو تجھ کو دیکھتے ہیں
دیکھنے والوں سے وہ اندھے اچھے ہیں
تیری اک تصویر ہے سارے کمروں میں
میرے گھر کے سارے کمرے اچھے ہیں
ہر میسج میں دل💓 ہی بھیجا جاتا ہے
باتوں سے تو یار! اشارے اچھے ہیں
عبدالرب
No comments:
Post a Comment