Thursday, 10 December 2020

کئی ہاتھ بڑھتے ہیں میری چادر کی طرف

 بیوہ


کئی ہاتھ بڑھتے ہیں میری چادر کی طرف

کئی نظریں میرے تعاقب میں رہتی ہیں

کچھ تند و تیز جملے

سیدھے میرے دل میں پیوست ہوتے ہیں

بھیڑ سے ڈر کر میری انگلی پہ

میری بیٹی کی گرفت مضبوط ہو جاتی ہے

میں تحفظ کے حصار سے محروم

لاوارث بیوہ ہوں


نقاش احمد

No comments:

Post a Comment