ایک دن کی تنخواہ
میرے آقا
نہیں جانتے، آپ نہیں جانتے
آپ کے اس تابع فرمان ملازم کی
ایک دن کی تنخواہ سے
کتنی اشیاء خریدی
جا سکتی ہیں؟
دفتری اوقات میں ایک وقت کا کھانا
بیٹی کے لیے ایک پاؤ دودھ
کھٹارا موٹر سائیکل کے لیے آدھا لٹر پٹرول
کپڑوں کی میل اتارنے کے لیے
سو گرام واشنگ پاؤڈر
سوجی، میدہ نکلا تین کلو آٹا
تھوڑی سے دال یا سب سے سستی سبزی
چھ افراد خانہ کے لیے ایک درجن کیلے
ماں کے واسطے عطائی ڈاکٹر کی دوا
یا پھر
آپ سرکار ذی وقار سے
محبِ وطن ہونے کی سند
افتخار بخاری
No comments:
Post a Comment