Sunday, 13 December 2020

لاکھ دیکھے حسین چہرے تو

 لاکھ دیکھے حسین چہرے تو

ایسی حالت نہیں تھی پہلے تو

اک نظر دیکھنے پہ یہ عالم

اک نظر اور دیکھ لیتے تو؟

وہ تو ہم نے تمہیں سنبھال لیا

ہم بھی گر ہوش میں نہ ہوتے تو

کس کی صحبت کا رنگ لے بیٹھے

آپ ایسے نہیں تھے پہلے تو

مَیں ہوں کیا؟ آئنہ پگھل جائے

تُو اگر آنکھ بھر کے دیکھے تو


شبیر نازش

No comments:

Post a Comment