Monday, 7 December 2020

ہم نے جونہی اڑان لینی ہے

 ہم نے جونہی اڑان لینی ہے

تم نے بندوق تان لینی ہے

یار کچھ تو خدا کا خوف کرو

کتنی پیاری ہو، جان لینی ہے

حکم کیجے تو ایسے کہتی ہو

جیسے ہر بات مان لینی ہے

دام اچھے لگا محبت کے

مجھ کو پوری دکان لینی ہے

تیرا بوسہ تو بعد میں لوں گا

پہلے رب سے امان لینی ہے

تیرے شیریں سخن کا شہرہ ہے

تجھ سے اردو زبان لینی ہے

تیری نہ نہ نہیں چلے گی پھر

جب بھی آسی نے ٹھان لینی ہے


قمر آسی

No comments:

Post a Comment