Monday, 7 December 2020

اپنے ہی شب و روز میں آباد رہا کر​

 اپنے ہی شب و روز میں آباد رہا کر​

ہم لوگ برے لوگ ہیں ہم سے نہ ملا کر​

​شاید کسی آواز کی خوشبو نظر آئے​

آنکھیں ہیں تو خوابوں کی تمنا بھی کیا کر​

​باتوں کے لیے شکوۂ موسم ہی بہت ہے

کچھ اور کسی سے نہ کہا کر نہ سنا کر​

​سونے دے انہیں رنگ جو سوئے ہیں بدن میں​

آوارہ ہواؤں کو نہ محسوس کیا کر​

​تُو صبحِ بہاراں کا حسین خواب ہے پِھر بھی​

آہستہ ذرا اوس کی بوندوں پہ چلا کر​


رئیس فروغ

No comments:

Post a Comment