اس کی آنکھوں میں ڈوب جائیو مت
💢ڈوبیو تو اسے بتائیو مت💢
کھو گیا ہوں میں اپنے اندر میں
مجھ کو میرے سے ڈھونڈ لائیو مت
تم ستارہ✩ ہو میری سحری کا
میں نہ دیکھوں تو جھلمائیو مت
بے ثباتی میاں بہت ہے یہاں
بے ثباتی سے مات کھائیو مت
شعر کہیو وہی جو اچھا ہو
میر و غالب کا دل دکھائیو مت
ریاض نجم
No comments:
Post a Comment