Saturday, 12 December 2020

مجھ میں رہنے ہی نہیں دیتا مرا عکس مجھے

 مجھ میں رہنے ہی نہیں دیتا مرا عکس مجھے 

آئینہ روز دکھاتا ہے نیا شخص مجھے⌗

تو بھی ہر طور سے دلکش ہے مگر سچ یہ ہے

کھینچ لاتا ہے تری سمت مرا نقص مجھے

میری بنیاد ہے 👫اجسام پرستی کا جنوں

کیونکہ تخلیق میں لے آیا تھا اک لمس مجھے  

کس طرح غور سے دیکھوں تری ہر جنبش کو

ٹکٹکی باندھنے دیتا ہی نہیں رقص مجھے

قید کی عمر بڑھا دے گی رہائی کی امید

مار سکتی نہیں زندان میں بھی حبس مجھے


علی شیران

No comments:

Post a Comment