Friday, 4 December 2020

تمہاری ہنسی پہ زمانہ فدا تھا

 تمہیں یاد ہے ناں

تمہاری ہنسی پہ زمانہ فدا تھا

میں اکثر تمہیں یہ بتاتا تھا ناں کہ

تمہاری ہنسی اِس جہاں کی نہیں ہے

بھلا کوئی لڑکی ہنسے تو کہاں یہ لگے گا 

کہ مندر کی سب گھنٹیاں بج اٹھی ہوں

مگر تم جہاں اور جب بھی ہنسا کرتی تھیں

ایسا لگتا

میں ہر مرتبہ تم سے ملتا تو چپکے سے بس گنتا رہتا

تمہیں یہ گماں بھی نہیں ہو گا

پچھلی ملاقات میں تم ہنسی تھی تو میں نے

تمہارے سبھی قہقہے گِن لیے تھے

ستائیس جگہ تم ہنسی تھی تو گالوں پہ ڈِمپل پڑے تھے

تمہیں یہ بتاؤں

کہ اب تک کی ساری ملاقاتوں میں سب سے زیادہ اسی بار کُھل کر ہنسی تھی

مگر علم تھا ہی نہیں کہ جدائی کی ڈائن تمہاری ہنسی دیکھتی تھی

مجھے یہ خبر ہی کہاں تھی؟ 

تمہارے مقدس لبوں پر ہنسی کے کِھلے پھولوں کو اب کبھی بھی نہیں گننا ہو گا

تمہیں عمر بھر اب نہیں ملنا ہو گا


میثم علی آغا

No comments:

Post a Comment