Sunday, 6 December 2020

نکلو نہ بے نقاب زمانہ خراب ہے

 نکلو نہ بے نقاب، زمانہ خراب ہے

اور اس پہ یہ شباب، زمانہ خراب ہے

سب کچھ ہمیں خبر ہے نصیحت نہ کیجیے

کیا ہوں گے ہم خراب، زمانہ خراب ہے

مطلب چھپا ہوا ہے یہاں ہر سوال میں

دو سوچ کر جواب، زمانہ خراب ہے

راشد تم آ گئے ہو ناں آخر فریب میں

کہتے نہ تهے جناب زمانہ خراب ہے


ممتاز راشد

No comments:

Post a Comment