ہمیں واپس پلٹنا پڑ گیا تھا راستے سے
وہ لڑکی دوسرے مذہب سے تھی میں دوسرے سے
مجھے ان دوربینوں پر بھروسہ تو ہے، لیکن
میں ڈرتا ہوں کسی کے ساتھ اس کو دیکھنے سے
یہ دنیا حسن پر پہلا قدم رکھنے لگی تھی
وہ کھڑکی میں تھی اور لپٹی ہوئی تھی تولیے سے
محبت کر رہا ہوں ، اور ہوتی جا رہی ہے
یہ کیسا رزق ہے جو بڑھ رہا ہے بانٹنے سے
تجھے پا کر تو میں نے خود کو پورا کھو دیا ہے
مرا نقصان کتنا ہو گیا اس فائدے سے
مجھے تو غیر واقف لوگ بھی کہتے ہیں احمر
بڑا سیکھا ہے ہم نے یار تیرے واقعے سے
احمر فاروقی
No comments:
Post a Comment