Monday, 7 December 2020

سمیٹ کر ترے جلوؤں کی روشنی میں نے

 سمیٹ کر ترے جلوؤں کی روشنی میں نے

دل و نگاہ کی دنیا سنوار لی میں نے

مزاجِ حسن کسی طور سے بدل نہ سکا

گوارا سمجھا غمِ ناگوار بھی میں نے

تمام سختیاں راہِ طلب کی سہل ہوئیں

تمہارے نام کی تسبیح جب پڑھی میں نے

تمہارا عشق ہوا ہے کئی غموں کا سبب

کہ اک جہاں کی خریدی ہے دشمنی میں نے

نقوشِ پا پہ جبیں عین بے خودی میں رہی

بھلائے کب بھلا آدابِ عاشقی میں نے

یہ کون دے گیا مجھ کو سکونِ قلب و نظر

یہ کس کا نام لیا تھا ابھی ابھی میں نے

مری حیاتِ دو روزہ کا کیا بری کہ بھلی

گزارنی پڑی جوؔہر، گزار دی میں نے


جوہر زاہری

No comments:

Post a Comment