Tuesday, 5 January 2021

اپنے نام کے ساتھ کشمیر لکھوں

 اپنے نام کے ساتھ کشمیر لکھوں

کشمیر کے ساتھ رشتۂ تقدیر لکھوں

خوابِ آزادی دیکھتے لاکھوں قربان ہوئے

میں اپنے خواب کی کیا تعبیر لکھوں

مرنے کے بعد وطن کی مٹی میں سو کے

کشمیر کو تا قیامت اپنی جاگیر لکھوں

قلم ہتھیار ہے اسے کمزور مت سمجھو 

عین ممکن ہے کہ لہجے کی تاثیر لکھوں

جنت کا سودا کوئی منافق کر سکتا ہے

الحاقیوں کو دشمن کی شمشیر لکھوں


خالد ندیم کاشر

No comments:

Post a Comment