Monday, 21 June 2021

جو گیت اوروں کے بے وجہ گانے لگتے ہیں

 جو گیت اوروں کے بے وجہ گانے لگتے ہیں

تو ہوش دو ہی قدم میں ٹِھکانے لگتے ہیں

بِگاڑنا تو تعلُّق کا ہے بہت آساں

اسے بنانے میں لیکن زمانے لگتے ہیں

کبھی وہ آ نہِیں سکتا، کبھی ہے رنجیدہ

مجھے تو یہ کوئی جُھوٹے بہانے لگتے ہیں

یہ سِین ہے کہ ملے ہیں وہ ایک مُدت بعد

مُہر بہ لب ہی ہتھیلی دِکھانے لگتے ہیں

کہاں ہے وقت کہ ہم دوسروں کے غم بانٹیں

کچھ آشنا سے، کہانی سنانے لگتے ہیں

وہِیں پہ بزم ہی برخاست کر دی جاتی ہے

کبھی کہیں پہ جو محفل سجانے لگتے ہیں

اگرچہ لوگ نہِیں اس گلی میں وہ آباد

کروں میں کیا کہ قدم ڈگمگانے لگتے ہیں

کسی کے دل کے لیے بول دے جو میٹھے بول

کوئی بتائے کیا اس میں خزانے لگتے ہیں؟

رشؔید ہم پہ محبت شجر ہوا ممنوع

یہ سب رقیب کے ہی تانے بانے لگتے ہیں


رشید حسرت

No comments:

Post a Comment