متاعِ غرور
تُو نے پہلی دفعہ نرم ہاتھوں سے میرے شکم کو ٹٹولا تھا
تیرے وہ مُکے مِری کوکھ میں
تیری موجودگی اور شرارت کا پیغام بن کر اُترنے لگے تھے
میں پھُولے ہوئے پیٹ پر ہاتھ رکھ کے ہنسی تھی
بہت کھِلکھلائی تھی
لیکن
اے لختِ جگر
یہ جو باہر کی دنیا ہے نا
کوکھ سے یہ تو یکسر جدا ہے
تجھے کیا پتہ ہے
کہ اب تُو نے گھونسا میرے لب و رخسار پر جو دھرا ہے
مِری مامتا کا شکم پھٹ گیا ہے
بشریٰ شاہ
بشریٰ شہزادی
No comments:
Post a Comment