Sunday, 20 June 2021

سینے میں راز عشق چھپایا نہ جائے گا

 سینے میں رازِ عشق چھپایا نہ جائے گا

یہ آگ وہ ہے جس کو دبایا نہ جائے گا

سن لیجیے کہ ہے ابھی آغازِ عاشقی

پھر ہم سے اپنا حال سنایا نہ جائے گا

اب صلح و آشتی کے زمانے گزر گئے

اب دوستی کا ہاتھ بڑھایا نہ جائے گا

ہم آہ تک بھی لا نہ سکیں گے زبان پر

وہ رُوٹھ جائیں گے تو منایا نہ جائے گا

وہ دُور ہیں تو دل کو ہے اک اضطراب سا

وہ آئیں گے تو آپ میں آیا نہ جائے گا


حمید جالندھری

No comments:

Post a Comment