Friday, 18 June 2021

تری جدائی میں یہ دل بہت دکھی تو نہیں

 تِری جدائی میں یہ دل بہت دُکھی تو نہیں

کہ اس کے واسطے یہ رُت کوئی نئی تو نہیں

تم اپنے اپنے لگے تھے وگرنہ آنکھوں میں

اک اور خواب سجانے کی تاب تھی تو نہیں

تمہارے لب پہ کھلا ہے تو وعدہ ہے تسلیم

وگرنہ اپنے بھروسے کی تم رہی تو نہیں

تِرے بغیر نہ جینے کا عہد پورا کِیا

تِرے بغیر جو کاٹی وہ زندگی تو نہیں

کبھی کبھی مجھے لگتا ہے وہ نہیں ہے وہ

مگر کبھی کبھی لگتا ہے وہ وہی تو نہیں


کاشف رضا

No comments:

Post a Comment