Sunday, 6 June 2021

کیسا یہ فلسفہ ہے سمجھا ذرا خدارا

 کیسا یہ فلسفہ ہے سمجھا ذرا خدا را

پہلے خطا اُتاری اور پھر ہمیں اُتارا

ویرانیوں میں اکثر میں نے صدا لگائی

میرا کوئی نہیں تھا میں نے کِسے پُکارا

ہر شخص اپنے مطلب کی چال چل رہا ہے

ہر دل کی ہے یہ خواہش ہو جائے وہ ہمارا

دُشوار راستوں پہ منزل تلک چلیں گے

گر ہو تِری طرف سے مُمکن کا اک اشارہ

پہلے انا سمیٹو اور پھر کرو مخاطب

شہزادیوں کو اونچا لہجہ نہیں گوارہ


ردا زینب شاہ

No comments:

Post a Comment