Saturday, 5 June 2021

گزارنے کو تو سب زندگی گزارتے ہیں

 گزارنے کو تو سب زندگی گزارتے ہیں

ہم اہلِ عشق عجب زندگی گزارتے ہیں

فریب کھاتے چلے جا رہے ہیں دنیا سے

کوئی سلیقہ نہ ڈھب زندگی گزارتے ہیں

وہ چند روز جو اچھے دنوں سے ہیں موسوم

نہ تب گزاری نہ اب زندگی گزارتے ہیں

جنہیں قبول نہیں لمحہ بھر کی ہم سفری

ہمارے ساتھ وہ کب زندگی گزارتے ہیں

بھٹک رہے ہیں کسی دشتِ بیکراں میں مگر

اک آرزو کے سبب زندگی گزارتے ہیں


ارشد عباس ذکی

No comments:

Post a Comment