Wednesday, 9 June 2021

اسے کہنا کہ مجھ کو منتظر رہنا بہت تکلیف دیتا ہے

 اسے کہنا کہ

مجھ کو منتظر رہنا

بہت تکلیف دیتا ہے

کبھی آئے

مجھے دیکھے

کہ اس کی یاد میں ہم نے

کئی لمحے کئی پل اور

کتنی ان گنت صدیاں

گزاریں ہیں

قیامت سی

اسے کہنا

کہ میری زندگی

ویران کھنڈر ہے

جہاں پہ رات کو

تنہائیاں یادیں سبھی باتیں

مسلسل بین کرتے ہیں

اسے کہنا کہ

آ جائے

قبل اس کے

کہ یہ سانسوں کی مالا ٹوٹ کر بکھرے

قبل اس کے کہ میرے جسم سے یہ روح بھی نکلے

کہیں ایسا نہ ہو جائے

بہت ہی دیر ہو جائے

اسے کہنا

کہنا کہ مجھ کو

منتظر رہنا بہت تکلیف دیتا ہے


شاہانہ ناز

No comments:

Post a Comment