Wednesday, 18 August 2021

میں تیرے ساتھ چل نہیں سکتا

 میں تیرے ساتھ چل نہیں سکتا

تُو رویہ بدل نہیں سکتا

آئے درویش گر جلالی میں

پھر یہ سورج نکل نہیں سکتا

راز مٹی میں ہے کوئی شاید

دھوپ میں پیڑ جل نہیں سکتا

دس کو پالے ہے باپ تنہا ہی

دس سے کیوں باپ پل نہیں سکتا

جس میں شامل ہو سُود کی لذت

میں وہ لقمہ نگل نہیں سکتا

تیرے آنسو فضول ہیں طارق

اب یہ پتھر پگھل نہیں سکتا


طارق جاوید

No comments:

Post a Comment