Saturday, 7 August 2021

فنا کے رنگ ہر اک شاخ پر دھرے ہوں گے

 فنا کے رنگ ہر اک شاخ پر دھرے ہوں گے 

یہ پیڑ لگتا نہیں ہے کبھی ہرے ہوں گے 

ہم اہلِ عشق کی پہچان ہے بڑی آسان 

بدن اداسی بھرے چہرے کُھردرے ہوں گے 

تمہارے چاہنے والے اگر گنے گئے تو 

ہم ان میں پہلے نہیں ہیں تو دوسرے ہوں گے 

بڑے کٹھن تھے محبت کے آخری ایام 

بچھڑنے والے بچھڑتے ہوئے ڈرے ہوں گے 

یہ خواب اور یہ آنسو سنبھال کر رکھنا 

یہ کھوٹے سکے کبھی دیکھنا کھرے ہوں گے


فقیہہ حیدر

No comments:

Post a Comment