Tuesday, 14 September 2021

دل تری یاد سے رہا آباد

 دل تِری یاد سے رہا آباد

تجھ کو رکھے مِرا خدا آباد

کتنا ویران تھا میں اندر سے

یاد آیا تو میں ہُوا آباد

تُو بہت دیر تک رہا مجھ میں

میں بہت دیر تک رہا آباد

ان پرندوں کو اڑتے رہنے دو

ان پرندوں سے ہے فضا آباد

تیرے نغمے کے سوز نے رکھا

میرے دل کا نگر سدا آباد

ایک میں ہوں خراب حالت میں

ساری دنیا مِرے سوا آباد

تُو نے دکھ بھر دیا مِرے اندر

تُو مجھے کیسے کر گیا آباد


امان اللہ خان

No comments:

Post a Comment