Sunday, 19 September 2021

وہ آسماں کی طرح ہے نہ کہکشاں کی طرح

 وہ آسماں کی طرح ہے نہ کہکشاں کی طرح

وہ ایک گل ہے جو لگتا ہے گلستاں کی طرح

یہاں میں جان بلب تھا وہاں وہ حال مِرا

سنا رہا تھا مسیحا کو داستاں کی طرح

ہوا ہے یوں بھی کہ اکثر قرارِ جاں میرا

نظر بھی آیا ہے مجھ کو عدوئے جاں کی طرح

چلا تھا عمر بھر جو ساتھ آج اس نے ہی

اڑا دیا ہے مجھے گردِ کارواں کی طرح

دِکھا رہا ہے مِرا عکس آئینہ اس ڈھب

کبھی یقین کی صورت کبھی گماں کی طرح

سمجھ ہی بیٹھتا اس کو میں لایقِ مسجود

زباں نہ اپنی چلاتا اگر سناں کی طرح

زمانے بھر میں تو چرچےہیں ساز کے لیکن

خود اپنے شہر میں رہتا ہے بے نشاں طرح


ساز دہلوی

No comments:

Post a Comment