سُنو اے بدحواس دانشور
تمہارے شانوں پر رکھی بے پیندے کی کھوپڑی
ذرا سی ہوا چلنے سے ڈول جاتی ہے
نتیجتاً جو کچھ تمہارے اندر ہے سب
چوراہے پر پھیل جاتا ہے
جس سے پھسل کر تم خود سڑک پر گر جاتے ہو
اور تمہاری کھوپڑی
لڑھکتی ہوئی کسی نالے میں گر جاتی ہے
ہر شہر میں سڑک کے کنارے ایسے بہت سے
گندے نالے ہیں
جن میں ایسی بہت سی
بے پیندے کی کھوپڑیاں جمع ہو رکھی ہیں
اور فضا میں دور دور تک غلیظ تعفن پھیل چکا ہے
توقیر رضا
No comments:
Post a Comment